حیدرآباد: بھارت کی سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ بچوں کی نشوونما کے لیے صحت مند ماحول فراہم کرنا بہت ضروری ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ بچوں کے جینے، کھیلنے اور بڑھنے کے لئے موجودہ دور میں مخصوص ماحول کی فراہمی انتہائی ضروری ہے، جو ’سی سا‘ کی شکل میں حیدرآباد میں موجود ہے۔
بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے گزشتہ روز ’سی سا‘ کا دورہ کیا، انہوں نے کہا کہ اس مرکز کو بچپن کی خوشی اور نشوونما کو متوازن کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
ٹینس اسٹار کا کہنا تھا کہ یہ ایک متحرک مرکز ہے جس کے نیچے خاندانی تعلقات، تخلیقی تلاش اور ہمہ گیر ترقی کو یکجا کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سابق بھارتی ٹینس اسٹار کی بہن انعم مرزا کے ساتھ مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انعم مرزا نے بہن ثانیہ کے ساتھ دلچسپ ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا۔
View this post on Instagram
انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ سب سے اچھی اور بری چیز ہے، سب ایک ساتھ۔‘
ثانیہ مرزا سے شادی کی افواہیں، محمد شامی نے خاموشی توڑ دی
ویڈیو کے اوپر کیپشن لکھا ہے کہ ’جب آپ چھوٹی بہن کے ساتھ بڑے ہوں۔‘ ویڈیو میں ثانیہ کہتی ہیں کہ ’میرے پاس 99 مسائل ہیں لیکن پھر بھی آپ کے ساتھ ہوں۔‘ بہن ان کے کندھے پر سر رکھ کر کہتی ہیں کہ ’میں جانتی ہوں۔‘ اس کے بعد ثانیہ کہتی ہیں کہ ’اب 100 مسائل ہوگئے ہیں۔‘