بدھ, نومبر 20, 2024
اشتہار

ابھی نندن کی واپسی، ثانیہ مرزا بھارتی رنگ میں‌ رنگ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ نے  بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو ہیرو قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعے کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں ثانیہ مرزا نے بھارتی پائلٹ کی واپسی پر خوشی کا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ ونگ کمانڈر ابھی نندن حقیقی ہیرو ہے۔

ثانیہ مرزا نے بھارتی پائلٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے جس ہمت، عظمت اور بہادری کا مظاہر کیا اُس پر سارا بھارت سیلوٹ پیش کرتا ہے، آپ ہمارے سچے ہیرو ہیں۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: بھارت جانے سے قبل ابھی نندن کا آخری پیغام

قبل ازیں پاک فضائیہ کی کامیاب کارروائی کے بعد شعیب ملک نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے حق میں نعرہ لگایا تھا۔

یاد ہے کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر 27 فروری کو ابھی نندن کا طیارہ پاکستان میں گرایا تھا جس کے بعد اُسے زندہ گرفتار کیا گیا تھا۔

بعد ازاں پاک فوج کے ترجمان نے بھارتی پائلٹ کو میڈیا کے سامنے پیش کیا تھا جس میں اُس نے خود کو ونگ کمانڈر اور اپنا بیچ نمبر بھی بتایا تھا۔

ابھی نندن نے پاک فوج کے پروفیشنل ازم کی تعریف کرتے ہوئے اپنی فوج کر مشورہ دیا تھا کہ وہ بھی اسی نظم و ضبط کے تحت چلیں، کچھ دیر قبل بھارتی پائلٹ کو وطن واپس بھیج دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت پائلٹ ابھی نندن کو بھارت کے حوالے کر دیا

وزیر اعظم پاکستان نے گزشتہ روز بھارتی پائلٹ کی رہائی کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد اُسے اب سے کچھ دیر قبل لاہور واہگہ بارڈر سیکٹر سے بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا۔

بھارت جانے سے قبل ابھی نندن نے کا آخری پیغام سامنے آیا جس میں اُس نے اپنے طیارے کو ٹارگٹ ہونے سے لے کر دو روز کا حال احوال بیان کیا۔ اپنے میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے ابھی نندن کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا لوگوں کے جذبات بھڑکانے کے لیے چھوٹی سے چھوٹی چیز کو بڑا بنا کر پیش کرتی ہے۔

یہ بھی یاد رہے کہ چند روز قبل پاک بھارت کشیدگی کے نتیجے میں بھارتی حکمراں جماعت کے رکن پارلیمنٹ اور بی جے پی کے رہنما نے وزیر اعلیٰ کرناٹک سے مطالبہ کیا تھا کہ ثانیہ مرزا پاکستانی بہو ہے لہذا اُس سے اعزازی عہدہ واپس لیا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں