پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر چھا گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ و سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں سبز لباس میں خصوصی پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ثانیہ مرزا نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’پہاڑوں‘ کی ایموجیز بنائیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ سمیت ہزاروں کی تعداد میں مداحوں نے پسند کیا اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر مزاحیہ ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی انہوں نے مزاحیہ ویڈیو شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔ ویڈیو میں وہ معروف بھارتی اداکارہ کترینا کیف اور سدھارتھ ملہوترا کی فلم کا مشہور گانا ’کالا چشمہ‘ پر رقص اور ایکسرسائز کررہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

یاد رہے کہ رواں جنوری میں ثانیہ مرزا نے ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں