منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

ثانیہ مرزا کی بیٹے اذہان کے ساتھ تصویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ و سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی بیٹے اذہان مرزا ملک کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان مرزا ملک کے ساتھ متحدہ عرب امارات سے تصویر شیئر کی جس میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

ثانیہ مرزا نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’چھوٹی چھوٹی خوشیاں زندگی کی سب سے بڑی خوشیاں ہیں۔‘

- Advertisement -

انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصویر شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور بیٹے کے ساتھ تصویر سمیت مزاحیہ ویڈیوز بھی شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل ثانیہ مرزا نے بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کی تھی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔

انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’میری دنیا میں اس بات کو یقینی بناؤں گی کہ آپ بڑے ہوجائیں یہ جانتے ہوئے کہ مہربان اور حساس ہونا آپ کو کمزور نہیں بناتا۔‘

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ثانیہ مرزا کے بیٹے اذہان کی بالی ووڈ کی معروف اداکار سلمان خان کے ساتھ ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں