ممبئی: سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ’اسپورٹس اسٹار ایسز انسپریشنل آئیکون ایوارڈ‘ اپنے نام کرلیا۔
ثانیہ مرزا نے ممبئی میں منعقدہ ایک تقریب میں سابق بھارتی کھلاڑی سنیل گواسکر سے انسپریشنل آئیکون ایوارڈ وصول کیا۔
اس موقع پر ثانیہ مرزا نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج اس ایوارڈ کے لیے میری یہاں موجودگی قابل فخر ہے، میرے ساتھ پچھلے 2 ماہ میں کئی واقعات پیش آئے، جس میں میں نے بہت سے فیصلے بھی کیے۔
View this post on Instagram
20سالہ شاندار کیرئیر پر گفتگو کرتے ہوئے ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ اس پورے سفر میں اچھے برے وقت مین سب میرے ساتھ رہے لیکن اچھا وقت ہمیشہ ساتھ نہیں چلتا ہے۔
سنیل گواسکر سے ایوارڈ حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے سنیل گراسکر جیسی شخصیت کے ہاتھوں ایوارڈ ملا، یہ میرے لیے کسی بھی انعام اور تحفے سے بڑھ کر ہے۔