قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کے ٹویٹ پر اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے دلچسپ جواب دے دیا۔
قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے گزشتہ روز خواتین کے عالمی دن پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ بوتل دھو رہے تھے۔
شعیب ملک نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’آپ اپنی زندگی میں خواتین سے محبت، احترام اور ہر طرح سے تعاون کریں، چاہے وہ آپ کی ماں، بہن، بیوی یا بیٹی ہو۔‘
ویڈیو پر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ’اوور کرنے کی عادت کب جائے گی۔‘
ثانیہ مرزا نے لکھا کہ ’میں صرف مذاق کررہی تھیں، بوتل کو صاف کرنے پر تمہیں مبارک باد پیش کرتی ہوں، کیا مجھے اب میری ٹی شرٹ واپس مل سکتی ہے۔‘
Over karne ki aadat kab jaayengi 😂🤷🏽♀️
Just kidding .. congratulations on successful bottle washing ..
Ps – can I have my t shirt back pls 🙄 https://t.co/VjcOFwLnVS— Sania Mirza (@MirzaSania) March 8, 2022
شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی یہ دلچسپ ٹویٹ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے اور مداح اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل شعیب ملک 40ویں سالگرہ کے موقع پر اہلیہ ثانیہ مرزا نے دلچسپ پیغام شیئر کیا تھا۔
ثانیہ مرزا نے شوہر کی سالگرہ پر دلچسپ پیغام لکھا تھا کہ ’ہماری طرف سے آپ کو سالگرہ کی مبارک باد، آپ اپنی عمر کو پیچھے کی جانب لے جانا جاری رکھیں اور مجھ سمیت سب کو کمپلیکس دیں۔‘
شعیب ملک کی سالگرہ کے موقع پر ساتھی کرکٹرز کی جانب سے بھی مبارک باد دی گئی تھی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا تھا۔