اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

ثانیہ مرزا نے معنی خیز پیغام شیئر کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ و بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے مداحوں کے نام معنی خیز پیغام شیئر کردیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ثانیہ مرزا نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں وائٹ ٹی شرٹ میں کیپ پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ layers, we all have them، شکر گزار۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

بھارتی ٹینس اسٹار نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے اب تک ہزاروں کی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں اور تصاویر کی تعریف کررہے ہیں۔

ثانیہ مرزا کی تصاویر پر سابق بھارتی کرکٹ یووراج سنگھ اور اداکار و میزبان پرکاش امرت نے کمنٹ کیا۔

ٹینس اسٹار سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر شوہر شعیب ملک اور بیٹے اذہان مرزا ملک کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

گزشتہ دنوں ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ آئندہ ماہ دبئی کا ایونٹ کھیلنے کے بعد ریٹائر ہوجائیں گی، ڈبلیو ٹی اے فائنلز کے بعد ٹینس کو الوداع کہنا چاہتی تھی لیکن انجری میں مبتلا ہوگئی۔

 

ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ انجری کی وجہ سے یو ایس اوپن ٹورنامنٹ سمیت تمام ایونٹس سے دستبردار ہونا پڑا تھا۔ ثانیہ مرزا آسٹریلین اوپن کے ڈبلز میں قازقستان کی اینا ڈیلینا کے ساتھ حصہ لیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پلان یہ ہے کہ میں اب ڈبلیو ٹی اے 1000 کھیلنے کی کوشش کروں اور دبئی میں ریٹائر ہوجاؤں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں