منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

بھانجی کی سالگرہ، ثانیہ مرزا نے تصاویر شیئر کردیں

اشتہار

حیرت انگیز

قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ و سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بھانجی دعا کی سالگرہ پر فیملی کے ساتھ تصاویر شیئر کردیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بھانجی دعا کی سالگرہ پر والدہ، بہن انعم مرزا، بیٹے اذہان مرزا کے ساتھ تصاویر شیئر کیں جس میں فیملی کو خوشوگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

ثانیہ مرزا نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’گزشتہ روز ہم نے دعا کی سالگرہ منائی، سب سے پیاری اور مسکراتی بچی جس نے ہمارے گھر کو ہنسی اور محبت سے روشن کیا۔‘

- Advertisement -

انہوں نے لکھا کہ ’تم وہ سب کچھ ہو جس کی ہم نے کبھی چھوٹی سی دعا کی خواہش کی تھی۔‘

ثانیہ مزا نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ انعم مرزا ثانیہ کی چھوٹی بہن ہیں اور فیشن انٹرپرینیور ہیں، انعم کی شادی بھارتی ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہر الدین کے بیٹے محمد اسد الدین سے ہوئی تھی اور ان کی ایک بیٹی دعا ہے۔

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک 2010 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور ان کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں