بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

وفاقی وزیر ثانیہ نشتر بھیس بدل کر اچانک اسلام آباد کے سیلز مراکز پہنچ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی ٹیم بھی ان کے نقش قدم پر چل پڑی، وفاقی وزیر ثانیہ نشتر بھیس بدل کر اچانک اسلام آباد کے سیلز مراکز پہنچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ثانیہ نشتر نے برقع پہن کر بی آئی ایس پی پوائںٹس کے اچانک دورے کیے، ثانیہ نشتر کو برقع میں مستحق خواتین کے ساتھ مراکز میں دیکھ کر عملہ حیران رہ گیا۔

[bs-quote quote=”بی آئی ایس پی امداد کے ساتھ پسماندہ علاقوں کے 80 ہزار غربا کو قرض دیں گے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”ثانیہ نشتر”][/bs-quote]

- Advertisement -

ثانیہ نشتر نے سیلز پوائنٹ میں خواتین کو قطاروں میں کھڑا کرنے سے منع کردیا، انہوں نے خواتین کے ساتھ زمین پر بیٹھ کر ان کے مسائل سنے اور مستحق خواتین کو مراکز سے امداد لینے کے طریقہ کار سمجھاتی رہیں۔

وفاقی وزیر غربت مٹاؤ پروگرام نے مستحق خواتین کو سہ ماہی رقم کی گنتی کرکے تسلی کی اور مراکز میں موجود تمام سامان کا جائزہ بھی لیا۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے مراکز میں انٹرنیٹ کی رفتار، بنیادی سہولتیں فوری بڑھانے کا حکم دیا، انہوں نے دوسرے شہروں میں بھی مراکز کے اچانک دوروں کا اعلان کیا۔

ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے غربا و مستحقین کی زندگیاں بدلنے کا عزم کررکھا ہے، بی آئی ایس پی امداد کے ساتھ پسماندہ علاقوں کے 80 ہزار غربا کو قرض دیں گے۔

Comments

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں