اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں سیاسی مداخلت اور اقربا پروری کا کوئی راستہ نہیں ہے، سماجی تحفظ کے اس پروگرام میں شفافیت ہماری اولین ترجیح ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے احساس ایمرجنسی کیش انفارمیشن پورٹل کے اسکرین شاٹس پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ شفافیت کے پیش نظر شائع کی جارہی ہیں۔
اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ 8171 اسکیم میں کیٹگری 1 اور 2 کی امداد 2010 کے سروے پر دی جا رہی ہے، 2010 میں شمالی اور جنوبی وزیرستان میں امن عامہ نہ ہونے کی وجہ سے سروے نہیں ہوا تھا۔
ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ احساس ایمرجنسی کیش کی کیٹگری 3 میں وزیرستان کا حصہ آبادی کے لحاظ سے ہے، 8171 اسکیم کے تحت شمالی وزیرستان سے 61 ہزار 164 اور جنوبی وزیرستان سے 62 ہزار 499 ایس ایم ایس موصول ہوئے ہیں جن کی جانچ پڑتال جاری ہے۔
احساس ایمرجنسی کیش کی Category 3 میں وزیرستان کا حصہ آبادی کے لحاظ سے ہے۔ 8171 سکیم کے تحت شمالی وزیرستان سے 61,164 اور جنوبی وزیرستان سے62,499 ایس ایم ایس موصول ہوئے ہیں۔ جانچ پڑتال جاری ہے۔2/4
— Sania Nishtar (@SaniaNishtar) April 26, 2020
انہوں نے کہا کہ کیٹگری 3 میں تمام صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشیر کا حصہ آبادی کے لحاظ سے رکھا گیا ہے اور مستحقین کی نشاندہی نادرا کے ڈیٹا اینالٹکس کے ذریعے کی جا رہی ہے۔
برائے Category-3 تمام صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشیر کا حصہ آبادی کے لحاظ سے رکھا گیا ہے اور مستحقین کی نشاندہی NADRA کے Data Analytics کےذریعے کی جا رہی ہے۔ Category-3 میں رقم کی ترسیل اگلے ہفتے شروع ہوگی۔3/4
— Sania Nishtar (@SaniaNishtar) April 26, 2020
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ کیٹگری 3 میں رقم کی ترسیل اگلے ہفتے شروع ہوگی، احساس ایمرجنسی کیش میں سیاسی مداخلت اور اقربا پروری کا کوئی راستہ نہیں ہے۔ سماجی تحفظ کے اس پروگرام میں شفافیت ہماری اولین ترجیح ہے۔
احساس ایمرجنسی کیش میں سیاسی مداخلت اور اقربا پروری کا کوئی راستہ نہیں ہے۔ سماجی تحفظ کے اس پروگرام میں شفافیت ہماری اولین ترجیح ہے۔4/4
— Sania Nishtar (@SaniaNishtar) April 26, 2020