اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ سوموار سے احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت بینکوں کے ذریعے ادائیگیاں دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم احساس ایمرجنسی پروگرام جاری ہے، پیر سے بینکوں کے ذریعے ادائیگیاں دوبارہ شروع ہوں گی۔
ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ جن کی بائیو میٹرک تصدیق کے مسائل تھے اب انہیں ادائیگیاں شروع ہوں گی، جنہیں اب تک صرف اہلیت کا میسج آیا تھا انہیں بھی حتمی میسج بھیج دیا جائے گا۔
انشاءاللہ اگلے ہفتے پیر سے بنکوں میں ان افراد کو ادائیگیاں شروع ہو جائیں گی جن کو انگلیوں کے نشانات کی بائیومیٹرک تصدیق کے مسائل درپیش ہیں۔ اس بارے میں ہم آپ کو تفصیلات سے آگاہ کر دیں گے۔#EhsaasEmergencyCash https://t.co/sv0fxAeota
— Sania Nishtar (@SaniaNishtar) May 27, 2020
انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے تناظر میں سماجی فاصلوں کو برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کیے ہیں، ہجوم نہ ہو اس لیے پیغامات مرحلہ وار بھیجے جا رہے ہیں۔
ثانیہ نشتر کا مزید کہنا تھا کہ وہ افراد جن کے اہل خانہ وفات پا چکے ہیں اور ان کے نام اہلیت کے پیغامات موصول ہوئے تھے، ایسے افراد اور خاندانوں کو ادائیگیوں میں آسانی کے لیے اگلے ہفتے کے آغاز میں طریقہ کار وضع کر دیا جائے گا۔
وہ افراد جن کے اہل خانہ وفات پا چکے ہیں اور ان کے نام اہلیت کے پیغامات ان کو موصول ہوئی تھے ایسے افراد اور خاندانوں کو ادائیگیوں میں آسانی کیلیئے اگلے ہفتے کے آغاز میں طریقہ وضع کر دیا جائے گا۔ https://t.co/W6sNLy5ysz
— Sania Nishtar (@SaniaNishtar) May 27, 2020