اشتہار

ثانیہ سعید نے اپنی پسندیدہ اداکارہ کا نام بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ثانیہ سعید نے اپنی پسندیدہ اداکارہ کا نام بتادیا۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثانیہ سعید نے حالیہ انٹرویو میں سجل علی کو اپنی پسندیدہ اداکارہ قرار دیا اور کہا کہ ان کی پرفارمنس کو دیکھ کر محفوظ ہوتی ہوں۔

ثانیہ سعید نے کہا کہ سجل علی ذہین اداکارہ ہیں ان کی جذباتی ذہانت کمال کی ہے جسے دیکھ کر لطف آتا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے سینئر اداکار نعمان اعجاز، فیصل رحمان اور ہمایوں سعید کا نام بھی لیا اور کہا کہ ان کے ساتھ بہت کام کیا اور اس کے ساتھ اداکاری کرنے میں مزہ آتا ہے۔

واضح رہے کہ ثانیہ سعید اے آر وائی ڈیجیٹل کے ہارر ڈرامہ سیریل ’بندش ٹو‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔

بندش ٹو کی کاسٹ میں عفان وحید، آمنہ الیاس، اریج محی الدین ودیگر شامل ہیں۔ بندش ٹو کی ہدایت کاری کے فرائض عابس رضا نے انجام دیے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں