منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

سانحہ درگاہ نورانیٌ میں این ڈی ایس اور را ملوث ہیں، ذرائع

اشتہار

حیرت انگیز

گوادر : بلوچستان میں دہشت گردی کا واقعہ ہونے کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ درگاہ شاہ نورانیؒ میں دہشت گردی میں این ڈی ایس اور را ملوث ہیں۔ افغانستان سے دہشت گرد بلوچستان بھیجے جانے کا الرٹ کچھ عرصہ قبل جاری کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق تجارتی جہاز کی گوادر سے روانگی سے چند گھنٹے قبل بلوچستان کے علاقے حب میں درگاہ شاہ نورانیؒ کے احاطے میں دہشت گردی کے واقعے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق باون افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ واقعے میں افغان حفیہ ایجنسی این ڈی ایس اور بھارتی را ملوث ہیں، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وفاق کی جانب سے افغانستان سے دہشت گرد بلوچستان بھیجے جانے کا الرٹ پانچ نومبر کو جاری کیا گیا تھا کہ دہشت گرد قلعہ عبداللہ کےراستے داخل ہوئے ہیں۔

مزید پڑھئے: بلوچستان میں سال کی تیسری بڑی دہشت گردی

ذرائع کا کہنا ہے کہ سی پیک کے افتتاح کے موقع پربھارت بلوچستان میں بدامنی چاہتا تھا، بلوچستان میں رواں سال یہ تیسرا بڑا سانحہ شاہ نورانیؒ کا ہوا ہے، سو دنوں کے دوران تیسرے بڑے واقعے میں درجنوں افراد جاں بحق ہوئے۔

بلوچستان میں دہشت گردوں نے اس وقت دوبارہ  وار کیا جب پاک چین راہداری کے حوالے سے آج ایک اہم ترین تقریب منعقد کی جانے والی ہے۔

گوادر کی بندرگاہ سے آج چینی سامان کے کنٹینرروانہ ہو رہے ہیں،تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم نوازشریف ہیں، وزیراعظم نوازشریف آج اتوارکو گوادر کادورہ کریں گے۔

وہ گوادر پورٹ سے پہلے میگا پائلٹ ٹریڈ کارگو روانہ کرنے کی مرکزی تقریب سے خطاب کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں