لاہور : سانحہ ماڈل ٹاؤن کی پہلی ایف آئی آر کو غیر قانونی قرار دینے کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔
درخواست سابق ایس ایچ او سبزہ زار عامر سلیم کی جانب سے دائر کی گئی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ واقعہ کی دوسری ایف آئی آر درج ہوچکی ہے جس میں وزیراعظم اور وزیراعلی سمیت دیگر افراد کو بے گناہ قرار دیا گیا ہے۔
ایک ہی واقعہ کی دو ایف آئی آر اور تفتیش نہیں ہو سکتی، لہٰذا دوسری ایف آئی آر درج ہونے کے بعد پہلی ایف آئی آر کی تفتیش اور ٹرائل غیر قانونی ہے جسے کالعدم قرار دیا جائے۔
عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی پہلی ایف آر کو غیر قانونی قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔