تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

سعودی عرب: سینی ٹائز کرنے والے واک تھرو گیٹس استعمال نہ کرنے کی ہدایت

ریاض: سعودی حکام نے سینی ٹائز کرنے والے واک تھرو گیٹس کے بارے میں خبردار کیا ہے کہ یہ انسانی صحت کے لیے مضر ثابت ہوسکتے ہیں، ان سے گریز کیا جائے۔

سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں کرونا وائرس کے مسائل سے نمٹنے پر مامور کمیٹی نے ہدایت جاری کی ہے کہ سرکاری اور نجی ادارے سینی ٹائزنگ واک تھرو گیٹس استعمال نہ کریں کیونکہ یہ گیٹس مضر صحت ہیں۔

کرونا وائرس کے انسداد پر مامور کمیٹی نے تمام سرکاری اور نجی اداروں کو تحریری طور پر مطلع کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک وبائی امراض سے بچاؤ کے لیے قائم قومی مرکز باقاعدہ تحریری طور پر اجازت نہ دے اس وقت تک کرونا وائرس کے انسداد کے لیے براہ راست یا بالواسطہ کوئی بھی ٹیکنالوجی، مشین، دوا یا طبی لوازمات استعمال نہ کیے جائیں۔

کمیٹی نے توجہ دلائی ہے کہ سینی ٹائزر واک تھرو گیٹس ایسے مختلف قسم کے کیمیکلز استعمال کر رہے ہیں جن سے انسانی صحت پر برا اثر پڑ رہا ہے۔

علاوہ ازیں یہاں سے خارج شدہ الٹرا وائلٹ شعاعوں سے انسانی ڈی این اے کسی نہ کسی شکل میں متاثر ہوتا ہے۔ جس قسم کے کیمیکل مواد واک تھرو گیٹس استعمال کر رہے ہیں وہ اسپتالوں، طیاروں اور دفاتر کو سینی ٹائز کرنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں جبکہ ان سے پینے کا پانی بھی صاف کیا جاتا ہے۔

سعودی فوڈ اینڈ ڈرگس اتھارٹی کا بھی کہنا ہے کہ سینی ٹائزر واک تھرو گیٹس کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے میں مؤثر ثابت نہیں ہو رہے۔

Comments

- Advertisement -