کراچی : لیاری گینگ وار کے اہم ملزم عزیر بلوچ کے انکشافات کے بعد رکن صوبائی اسمبلی ثانیہ نازسے رینجرزہیڈکوارٹرمیں آٹھ گھنٹے تفیش کی گئی ۔اہل خانہ کی عزیربلوچ سے ملاقات نہ ہوسکی۔
تفصیلات کے مطابق لیاری گینگ وار کے سربراہ عزیر بلوچ کے انکشافات رنگ دکھانے لگے، عزیر بلوچ کی کہانی کے اہم کردار سامنے لانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
اس کہانی میں بہت نمایاں ہوکر سامنے آنے والا ایک نام پیپلز پارٹی کی ممبر صوبائی اسمبلی ثانیہ ناز بلوچ کا بھی ہے، ثانیہ ناز کو رہنجرز ہیڈکوارٹر طلب کیا گیا اور عزیربلوچ کےانکشافات کی روشنی میں پوچھ گچھ کی گئی۔
ذرائع کے مطابق اس دوران ثانیہ ناز نے رینجرز سے تفتیش میں مکمل تعاون کیا اور آئندہ بھی کسی قسم کی ضرورت پڑنے پر ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
عزیر بلوچ سے تعلق کا کھلم کھلا اظہار کرنے والے سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقارمرزا پہلے ہی رینجرزکو اپنا بیان ریکارڈ کراچکےہیں۔
علاوہ ازیں عزیر بلوچ سے ملنے کیلئے ان کے اہل خانہ بھی رینجرز ہیڈ کوارٹر پہنچے مگر دو گھنٹے بیٹھ کر واپس چلےگئے۔