بالی ووڈ کے سنجو بابا نے ماضی میں فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ایشوریا رائے بچن کو بالی ووڈ انڈسٹری میں نہ آنے کا مشورہ دیا تھا۔
بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سنجے دت نے ماضی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ وہ مقبول اداکارہ اور سابقہ مِس ورلڈ ایشوریا رائے کو فلم انڈسٹری میں نہ آنے کا مشورہ دیا تھا۔
1993 میں فلم انڈسٹری میں ڈیبیو سے قبل اداکارہ ایشوریا رائے پہلے ہی بھارت میں ایک معروف ماڈل تھیں، اس عرصے کے دوران اداکارہ نے پہلی بار ایک میگزین فوٹو شوٹ میں بالی ووڈ اداکار سنجے دت کے ساتھ کام کیا۔ سنجے دت اداکارہ کی خوبصورتی سے اس قدر متاثر ہوئے کہ انہوں نے ایشوریا کو اداکاری میں کیریئر بنانے کے بجائے ماڈلنگ پر قائم رہنے کا مشورہ دیا۔
بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے بھارتی انٹرٹنمنٹ سے گفتگو میں ماضی کی یاد تازی کی اور بتایا کہ پہلی بار ایشوریا کو پیپسی کے اشتہار میں دیکھا، تو میں نے کہا وہ خوبصورت عورت کون ہے!
سنجو بابا نے کہا کہ میری بہنیں پریا اور نمرتا دت ایشوریا کی خوبصورتی سے مسحور تھیں اور انہیں ان سے ملنے کا موقع بھی ملا، اسی لیے انہوں نے مجھے سختی سے تنبیہ کی تھی کہ میں اسے پھول نا بھیجوں، نا ہی اس کا فون نمبر لوں۔
تاہم فلم انڈسٹری کے چیلنجز سے آگاہ سنجے نے ایشوریہ کو خبردار کیا اور کہا کہ میں ایشوریا کو اس انڈسٹری میں نہیں دیکھنا چاہتا کیونکہ میں سمجھتا تھا کہ اس سے ایش کے چہرے کی معصومیت ختم ہوجائے گی، یہاں بہت کام کرنا پڑتا ہے، یہ انڈسٹری اسے تبدیل کردے گی۔
خیال رہے کہ اداکار سنجے دت اور ایشوریا رائے نے 2002 میں ریلیز ہونے والی فلم ہم کسی سے کم نہیں اور 2005 میں شبد میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔