اشتہار

سنجے دت نے شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے کی خبروں‌ کی تردید کردی

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو سنجے دت نے کنڑ فلم ’کے ڈی‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے کی خبروں کی تردید کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت نے لکھا کہ ’ایسی خبریں ہیں کہ میں زخمی ہوا ہوں، میں مداحوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ یہ خبریں بے بنیاد ہیں۔

سنجو بابا نے کہا کہ ’میں خیریت سے ہوں، فلم کے ڈی کی عکسبندی میں مصروف ہوں اور اس کی ٹیم میرے مناظر فلمانے کے دوران بہت احتیاط سے کام لیتی ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ سنجے دت ’کے ڈی‘ فلم میں بم دھماکے کا سین فلمانے کے دوران زخمی ہوگئے ہیں اور انہیں شدید چوٹیں آئی ہیں۔

کے جی ایف کے دوسرے حصے کی شاندار کامیابی کے بعد سنجے دت ہدایت کار پریم کی فلم کے ڈی – دی ڈیول میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

اس فلم کے بارے میں گفتگوکرتے ہوئے 63 سالہ اداکار نے کہا تھا کہ کے جی ایف کے بعد اس فلم میں کام کرتے ہوئے بھی میں بہت لطف اندوز ہورہا ہوں۔

سنجو بابا کا کہنا تھا کہ یوں لگتا ہے کہ اب میں ساؤتھ انڈین انڈسٹری میں زیادہ مصروف رہوں گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں