بدھ, جنوری 1, 2025
اشتہار

اداکار سنجے دت کینسر میں مبتلا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: معروف بالی ووڈ اداکار سنجے دت کو پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار سنجے دت پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہوگئے، سنجے دت کا پھیپھڑوں کا سرطان اسٹیج تھری پر ہے۔

رپورٹ کے مطابق سنجے دت فوری علاج کے لیے امریکا جائیں گے، انہیں کچھ روز قبل طبیعت خرابی پر اسپتال داخل کیا گیا تھا۔

- Advertisement -

بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’دوستوں میں علاج کے لیے کام سے دور ہورہا ہوں، علاج کے دوران فیملی اور دوست میرے ساتھ ہوں گے۔‘

سنجے دت نے کہا کہ گزارش ہے پریشان نہ ہوں، افواہوں پر کان نہ دھریں، سب کی محبت اور دعا سے جلد آپ کے درمیان ہوں گا۔

واضح رہے کہ سنجے دت کو چند روز قبل سانس لینے میں مشکل اور سینے میں تکلیف کے باعث ممبئی کے لیلا وتی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، ان کا کرونا ٹیسٹ بھی کیا گیا تھا جس کی رپورٹ منفی آئی تھی۔

سنجے دت کے اسپتال میں داخل ہونے کی خبر سن کر ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔

بالی ووڈ اداکار کا ٹویٹ میں کہنا تھا کہ میں آپ سب کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ میں بالکل ٹھیک ہوں، اس وقت ڈاکٹرز کی نگرانی میں ہوں اور میرا کرونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں