پیر, اکتوبر 7, 2024
اشتہار

سنجے دت کرمنل ریکارڈ یافتہ نکل آئے، اہم ملک نے ویزا دینے سے انکار کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار سنجے دت کو برطانوی حکومت نے کرمنل ریکارڈ یافتہ ہونے کے سبب ویزا جاری کرنے سے انکار کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے دت فلم ’سن آف سردار 2‘ میں جلوہ گر ہونے والے تھے تاہم اب وہ اس پروجیکٹ کا حصہ نہیں ہیں جس کی بنیادی وجہ اداکار کو برطانیہ کا ویزا نہ ملنا ہے۔

برطانوی حکومت نے کرمنل ریکارڈ یافتہ ہونے پر سنجے دت کا ویزا عین وقت پر مسترد کیا جس پر بالی وڈ اسٹار نے اپنے سخت ردعمل کا اظہار کیا۔

- Advertisement -

سنجے دت نے کہا کہ مجھے بس ایک چیز معلوم ہے کہ برطانوی حکومت نے اچھا نہیں کیا، انہوں نے ابتدائی طور پر مجھے ویزا جاری کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی جس کیلیے میں نے رقم بھی ادا کر دی تھی۔

بالی وڈ اداکار نے کہا کہ برطانیہ جانے کی تمام تیاریاں مکمل تھیں کہ ایک ماہ بعد انہوں نے ویزا دینے سے انکار کر دیا، میں نے برطانوی حکام کو تمام دستاویزات فراہم کیں تھیں۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب مجھے ویزا نہیں دینا تھا تو پہلی باری میں ہی منع کر دیتے، برطانوی حکومت کو ایک ماہ بعد قوانین کیوں یاد آگئے؟

سنجے دت نے اپنے ردعمل میں یہ بھی کہا کہ میں ہر ملک کے قوانین کا احترام کرتا ہوں لیکن برطانوی حکومت پر زور دیتا ہوں کہ وہ اس معاملے کو دیکھے اور اپنی اصلاح کرے۔

بالی وڈ اسٹار نے کہا کہ ویسے بھی اب کون برطانیہ جائے گا وہاں تو حالات ہی خراب ہیں، انڈین حکومت نے بھی شہریوں کو برطانیہ کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں قوانین کا احترام کرنے والا شہری ہوں، میں ہر کام قوانین کے مطابق کرتا ہوں اور قوانین کی عزم بھی کرتا ہوں۔

یاد رہے کہ سنجے دت نے برطانوی ویزا حاصل کرنے کیلیے متعدد بار درخواستیں دیں لیکن انہیں مسترد کیا گیا۔ بالی وڈ اسٹار آئندہ ’ڈبل آئی اسمارٹ‘ فلم میں روینہ ٹنڈن کے ساتھ نظر آئیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں