پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی کے ایک اور رکن اسمبلی کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے رکن سندھ اسمبلی سنجے گنگوانی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

سنجے گنگوانی نے 9 مئی کے روز ہونے والے افسوسناک واقعات پر پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ نہ صرف پی ٹی آئی بلکہ سیاست بھی چھوڑی دی، 9 مئی کو فوجی املاک کو نقصان پہنچانے کی سخت مذمت کرتا ہوں۔

گزشتہ روز کراچی کے حلقہ این اے 245 سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی محمود مولوی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

- Advertisement -

محمود مولوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی چھوڑ نے کا اعلان کرتا ہوں اور بطور ایم این اے اپنی نشت سے استعفیٰ دے رہا ہوں، فوج ہے تو پاکستان ہے سیاسی پارٹیاں تو حکومتوں میں آتی جاتی رہتی ہیں لیکن فوج ایک ہی ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی چھوڑنے کی اصل وجہ یہ ہے کہ میں فوج کے خلاف نہ گیا ہوں نہ جاؤں گا، سیاسی جماعتیں بدلی جاسکتی ہیں مگر ہم فوج کو نہیں بدل سکتے، میں اداروں اور اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی کا حامی نہیں ہوں، 9 مئی کو فوجی املاک کو نقصان پہنچانے پر احتجاجاً پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں