اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

’آج کے اداکار شاید۔۔۔‘ دیوداس میں شاہ رخ خان کی اداکاری پر سنجے لیلا بول پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: 2002 میں سنجے لیلا بھنسال کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم دیوداس نے اب تک سامعین کے دلوں میں ایک خاص مقام برقرار رکھا ہوا ہے۔

بالی ووڈ ہنگامہ کے ساتھ ایک نئے انٹرویو میں ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی نے فلم دیوداس میں کاسٹ کی شاندار پرفارمنس کے بارے میں گفتگو کی اور کہا کہ اس طرح کی اداکاری کی تکنیک آج کے فنکاروں کے لیے ایک چیلنج ہوسکتی ہے۔

انٹرویو کے دوران  جب ڈائریکٹر سے گذشتہ برسوں میں اداکاری کے عمل میں تبدیلی اور ترقی کے بارے میں ان کے خیالات کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا ’مجھے لگتا ہے کہ سنیما بدل گیا ہے، یہاں کی تکنیک بدل گئی ہے، اب ایک ڈائریکٹر سنیما اور اسکرپٹ رائٹر مختلف انداز میں دیکھتا ہے، یہ ہندوستانی سنیما کے لئے ایک بہت اچھا وقت ہے، یہاں زبردست فلمیں بنائی جارہی ہیں، اور حیرت انگیز کام ہورہا ہے۔

- Advertisement -

سنجے لیلا نے مزید کہا کہ فلم دیوداس میں شاہ رخ خان نے جس طرح سُر اور لے کو ہائی پچ پر پرفارم کیا، اس کو انجام دینا مشکل تھا، آج کے دنوں میں بھی ڈائریکٹرز اداکاروں سے اسی سُر اور لے کا مطالبہ کرتے ہیں لیکن ساتھ ہی وہ اداکاروں سے بس اچھی طرح سے پرفارمنس دینے کا کہتے ہیں۔

سنجے لیلا نے کہا کہ شاہ رخ خان، ایشوریا رائے، مادھوری ڈکسٹ، اور کرون کھیر نے دیوداس میں جو کچھ کیا، وہ لے اور سر تھا، آج کے اداکار شاید اس طرح پرفارم نہیں کرسکیں گے، کیوں کہ فلم دیوداس میں شاہ رخ کی پرفارمنس غیر حقیقی تھی اور اس طرح کی اداکاری کے لیے بہترین ایکٹنگ ٹیکنک کی ضرورت ہوتی ہے جو صرف شاہ رخ کے پاس ہی ہے۔

واضح رہے کہ فلم دیوداس میں بالی ووڈ کے اداکار شاہ رخ خان ، ایشوریا رائے اور مادھوری ڈکسٹ نے شاندار پرفارمنس پیش کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں