ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

مجھے طوائف مسحور کرتی ہیں، راشن کی لائن میں کھڑی خواتین نہیں: بھنسالی آخرکار بول پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی نے اپنی فلموں میں ہمیشہ طوائف کا کردار دکھانے کی منفرد وجہ پیش کردی ہے۔

بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی نے ایک انٹرویو میں اپنے اب تک کے کاموں میں طوائفوں کے گرد گھومتی کہانی میں اپنی دلچسپی کی وجہ بتائی ہے۔

فلموں میں طوائفوں کا کردار فلمانے پر سنجے لیلا بھنسالی نے کہا کہ کہ طوائفوں کی شخصیت میں ہمیشہ ایک خاص قسم کی طاقت کا اظہار ہوتا ہے، جس کو دیکھنا مجھے بہت دلچسپ لگتا ہے، یہ خواتین بہت دلچسپ ہوتی ہیں، مجھے لگتا ہے کہ طوائفیں ایسی عورتیں ہوتی ہیں جن کے سینوں میں بہت سے راز دفن ہوتے ہیں۔

سنجے لیلا بھنسالی نے کہا کہ جب وہ گاتی اور ناچتی ہیں تو وہاں وہ اپنے جذبات کا اظہار کرتی ہیں، موسیقی اور رقص میں ان کی خوشی اور غم کا اظہار ہوتا ہے، وہ زندگی گزارنے کے فن، فنِ تعمیر کی اہمیت، لباس اور زیورات پہننے کا ڈھنگ سمجھتی ہیں، طوائفیں آرٹ کی ماہر ہوتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‘ہم لوگ کیا ہیں؟ ہم بھی فنکار لوگ ہیں، لیکن مجھے کچھ ایسا بنانا ہے جو بہت پراسرار ہو، اب آپ اِس کو آپ بھنڈ بولو یا جو چاہے بولو، مجھے تو اس پر ہی کام کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’بچپن میں جب میں اسکول جاتا تھا تو ان کے چہرے مجھے مسحور کرتے تھے، وہاں پر راشن کی لائن میں 4 مڈل کلاس گھریلو خواتین بھی کھڑی ہوتی تھیں لیکن اُن کے چہرے مجھے مسحور نہیں کرتے تھے‘۔

واضح رہے کہ سنجے لیلا بھنسالی اپنی کئی فلموں میں طوائفوں کا کردار نمایاں طور پر فلما چکے ہیں، جس میں عالیہ بھٹ کی گنگوبائی کاٹھیواڑی اور اب تازہ ویب سیریز ’ہیرامنڈی‘ سرفہرست ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں