اتوار, جنوری 26, 2025
اشتہار

ثاقب نثار نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس رکھنے کی تردید کردی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے سابق چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے معاملے پر خاموشی توڑ دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے اپنے کسی بھی قسم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ رکھنے کی تردید کر دی ہے۔

ثاقب نثار نے اپنے بیان میں کہا کہ میرا کوئی ٹوئٹر یا فیس بک اکاؤنٹ نہیں ہے،  جعلی اکاؤنٹ بنا کر میرے نام سے پوسٹس کی جا رہی ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ جعلی اکاؤنٹ کے حوالے سے ٹوئٹر کو شکایت بھجوا دی ہے، جعلی اکاؤنٹ بنانے والوں کے خلاف قانون کارروائی کریں گے۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل سابق چیف جسٹس ثاقب نثار خبروں کی زینت بنے تھے۔ انہوں نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو عدلیہ پر تنقید نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

عمران خان کی زمان پارک میں ثاقب نثار سے ملاقات ہوئی تھی جس میں موجودہ ملکی حالات، نئی حکومت اور عدلیہ کے کردار سمیت آئینی نکات پر بات چیت ہوئی تھی۔

ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ میرا مقصد صرف پاکستان اور اس کی عدلیہ ہے، پاکستان کی عدلیہ بہترین کام کر رہی ہے، عمران خان کو کہا کہ عدلیہ پر تنقید نہیں ہونی چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان سے پنجاب کے آئینی بحران پر بات نہیں ہوئی اور نئے وزیر اعلیٰ پنجاب کے حلف سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں