ہفتہ, مارچ 1, 2025
اشتہار

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے گھر کے گیراج میں دھماکا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس (ر) ثاقب نثار کی رہائش گاہ کے گیراج میں دھماکا ہوا ہے۔

ثاقب نثار کی رہائش گاہ کے گیراج میں دھماکے سے گھر کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس سابق چیف جسٹس کے گھر پہنچ گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ ثاقب نثار اور ان کی فیملی گارڈن ٹاؤن میں واقع گھر میں موجود تھی، سابق چیف جسٹس کے بیٹے کو دو بار دھمکیاں مل چکی ہیں۔

متعلقہ: سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی بھی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے ثاقب نثار نے کہا کہ ہم سب گھر والے خیریت سے ہیں، گھر کے اندر کسی نے کوئی چیز پھینکی جس سے گاڑی تباہ ہوگئی۔

سابق چیف جسٹس نے کہا کہ باہر کھڑے گارڈ اور ملازمین معمولی زخمی ہوئے، ابھی یہ معلوم نہیں کہ کیا چیز اندر پھینکی گئی، پولیس تفتیش کے بعد ہی کچھ کہا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے جلد ذمہ دار پکڑے جائیں گے، تفتیش سے ہی پتا چلے گا کہ کس نے دھماکا کیا اور کیا مقصد تھا۔

اہم ترین

نعیم اشرف بٹ
نعیم اشرف بٹ
نعیم اشرف بٹ اے آر وائی نیوز کے تحقیقاتی صحافت کے ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ہیں

مزید خبریں

StatCounter - Free Web Tracker and Counter