لاہور: سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے مسلم لیگ ن کے صدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جو نواز شریف نے کہا میں اس کا جواب یا اس پر کمنٹ نہیں کروں گا۔
تفصیلات کے مطابق سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کے بیان پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔
انھوں نے کہا کہ میں ایسی کسی بات کاجواب دینا نہیں چاہوں گا، جوسچ ہےوہ سب جانتےہیں کسی کے کہنے سےکیاہوتاہے۔
سابق چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ہربندے کو آزادی اظہار حاصل ہے، نوازشریف بھی اپنے خیالات کےاظہارمیں آزاد ہیں ، جو نواز شریف نے کہا میں اس کا جواب یا اس پر کمنٹ نہیں کروں گا۔
گذشتہ روز سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا تھا کہ سابق چیف جسٹس کا فیصلہ آج ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی ہم پر انگلیاں نہ اٹھائیں، یہ بتائیں آپ جنرل ظہیر الاسلام کی تیسری فورس نہیں تھے؟ تو میں سیاست چھوڑ دوں گا۔