اتوار, اکتوبر 6, 2024
اشتہار

گھر کے گیراج میں دھماکا، ثاقب نثار کا بیان آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا گھر کے گیراج میں ہونے والے دھماکے سے متعلق بیان سامنے آگیا۔

اے آر وائی نیواز کے مطابق سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی رہائش گاہ کے گیراج میں دھماکے سے گھر کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس سابق چیف جسٹس کے گھر پہنچ گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ ثاقب نثار اور ان کی فیملی گارڈن ٹاؤن میں واقع گھر میں موجود تھی، سابق چیف جسٹس کے بیٹے کو دو بار دھمکیاں مل چکی ہیں۔

- Advertisement -

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ ہم سب گھر والے خیریت سے ہیں، گھر کے اندر کسی نے کوئی چیز پھینکی، دھماکے سے گھر میں گاڑی تباہ ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ باہر کھڑے گارڈ اور ملازمین معمولی زخمی ہوئے، ابھی یہ معلوم نہیں کہ کیا چیز اندر پھینکی گئی۔

ثاقب نثار نے کہا کہ پولیس تفتیش کے بعد ہی کچھ کہا جاسکتا ہے، امید ہے جلد ذمہ دار پکڑے جائیں گے، تفتیش سے ہی پتہ چلے گا کہ کس نے دھماکا کیا اور کیا مقاصد تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں