منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

اسپن لیجنڈ عبد القادر نے میرے "دوسرا ” کو مزید بہتر کیا، ثقلین مشتاق کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پاکستان کے مایہ ناز اسپنر اور "دوسرا” کے موجد ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ اسپن لیجنڈ عبد القادر مرحوم کے قیمتی مشوروں سے مجھے آگے بڑھنے میں بہت مدد ملی۔

یہ بات انہوں نے اپنے یو ٹیوب چینل پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہی، ثقلین مشتاق نے اپنی گفتگو میں انہیں سر کہہ کر یاد کیا اور کہا کہ وہ میرے محسن اور ہیرو تھے ان کا انداز ایک جادوگر جیسا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ انہیں کھیلنے ولا بیٹسمین ان کی گیند کو سمجھ ہی نہیں پاتا تھا، کئی بیٹسمینوں کا کہنا تھا کہ بال کے پچ پر لگنے کے بعد ہی معلوم ہوتا تھا کہ وہ کہاں ٹرن ہورہی ہے۔

اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیو میں گفتگو کرتے ہوئے43 سالہ ثقلین مشتاق نے ایک واقعہ بتاتے ہوئے کہا کہ سال1999 میں بھارت کے دورے سے قبل میں قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کر رہا تھا کہ اس دوران وہ مجھ سے ملنے آئے اور مجھے گلے سے لگا کر کہا کہ مجھے تمہاری بالنگ بہت پسند ہے۔

مزید پڑھیں : ثقلین مشتاق بھارتیوں کے لیے دردِ سر بن گئے

سر عبدالقادر نے کہا کہ تمہاری بالنگ میں تھوڑا سا فرق محسوس کررہا ہوں اگر تم اپنی آف اسپن کی ڈلیوری اور گیند کی رفتار کو مزید تھوڑا سا بہتر کرلو تو بہت فائدہ ہو سکتا ہے جس پر میں نے ان مشورے پر عمل کرتے ہوئے پریکٹس کی جس کا مجھے پاک بھارت ٹیسٹ سیریز میں بہت فائدہ ہوا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں