اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

قومی ٹیم کو نمبر ون بنانا پہلی ترجیح ہے، ثقلین مشتاق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سابق پاکستانی آف اسپنر اور انٹرنیشنل پلئیر ڈویلپمنٹ کے سربراہ ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کو نمبر ون بنانا پہلی ترجیح ہے، پاکستانی کھلاڑیوں کوورلڈ کلاس کیٹگری میں لائیں گے اور برانڈ بنائیں گے۔

یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی, ثقلین مشتاق نے کہا کہ ایک بار پھر پاکستان کرکٹ کے ساتھ جڑنا عزت کی بات ہے، جب چھوٹے تھے تو ہر وقت یہی ایک جذبہ ہوتا تھا کہ پاکستان کیلئے کھیلنا ہے اور پاکستان کیلئے خدمات انجام دینی ہیں.

انہوں نے کہا کہ اب ایک بار پھر وہی جذبہ ہے کہ گراؤنڈ کے اندر آنا ہے، یہ موقع ملا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ میں خوش قسمت ہوں کہ دوبارہ پاکستان کرکٹ کے ساتھ جڑا ہوں۔

ثقلین مشتاق نے کہا کہ میرا ٹارگٹ پاکستان کرکٹ ٹیم کو ورلڈ نمبر ون بنانا اور غلبہ دلانا ہے اور اس کیلئے ہائی پرفارمنس سنٹر اور کوچز کو مل کر کام کرنا ہو گا، ہمیں ورلڈ کلاس کی چٹ دی گئی اب ہم نوجوانوں کو تیارکرکے ورلڈ کلاس بنائیں گے۔

ہائی پرفارمنس سنٹر میں ہیڈ آف انٹر نیشنل پلیئر ڈویلپمنٹ کی ذمہ داریاں سنبھالنے والے سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق نے کہا کہ کسی شعبے کو مس نہیں کیا جائے گا، بیٹسمین، فاسٹ باؤلرز، سپنر، وکٹ کیپرز اور آل راؤنڈرز پر کام کیاجائے گا اور دل و جان سے کام کیا جائے گا، سب کا ایک ہی کام ہے اس لئے ہم سب کو ایک پیچ پر اور ایک سوچ کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں