بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

ثقلین مشتاق کا کپل دیو کی تنقید پر کرارا جواب

اشتہار

حیرت انگیز

سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق نے کورونا متاثرین کےلیے پاک بھارت فنڈریزنگ میچ کی تجویز پر بھارتی کرکٹر کپل دیو کی تنقید کو مسترد کردیا۔

چند روز قبل شعیب اختر نے عالمگیر وبا کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے متاثرین کے لیے پاک بھارت فنڈریزنگ سیریزکروانے کی تجویز دی تھی جس پر کپل دیو نے کڑی تنقید کی تھی۔

بھارتی کرکٹر کی تنقید پر کرارا جواب دیتے ہوئے ثقلین مشتاق نے کہا کہ کرکٹ جنگ نہیں ہےبلکہ ایک کھیل ہے جسے کھیل کی طرح لینا چاہیے۔

پریس ٹرسٹ آف انڈیا سے بات چیت میں ثقلین مشتاق نے کہا کہ ہم اسپورٹس مین کیوں کہتے ہیں؟آپ انہیں ہیروز کہتے ہیں اور ان کا کام کیا ہوتا ہے؟ان کا کام صرف اچھائی کرنا ہے ، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے کرکٹ کوئی جنگ نہیں ، اس لیے سمجھتا ہوں کے دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ ہونی چاہیئے۔

آف اسپنر کا کہنا تھا کہ یہ کہنا کہ پاکستان کو بھارت کے ساتھ نہ کھیلنے پر نقصان اٹھانا پڑے گا اس معاملے کو دیکھنے کا یہ صحیح طریقہ نہیں ہے ، بڑے منظر نامے پر دیکھا جائے تو کھیل کو دونوں طرف سے فروغ دینا چاہیے کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ کھیلنے سے تعلقات میں بہتری کا امکان ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں