تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

عبوری ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے صاف انکار کردیا

قومی ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے افغانستان کے خلاف میچ سے قبل ٹیم کمبی نیشن بتانے سے صاف انکار کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے عبوری کوچ ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف فتح سے زبردست پیغام گیا ہے، فائنل بھارت سے ہوا تو بہت بڑا میچ ہوگا۔

ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ ابتدائی دو کامیابیوں کے باوجود آرام سے نہیں بیٹھ سکتے، دو جیت سے اعتماد ضرور ملا ہے لیکن ہر میچ نیا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے اوپنرز اچھے ہیں اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

ثقلین مشتاق نے میچ سے قبل ٹیم کمبی نیشن بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے پلان پر کھیلنا اور جیتنا ہے، یو اے ای میں کھیلنے سے پاکستان کو فائدہ ہورہا ہے۔

عبوری کوچ نے کہا کہ گرین شرٹس کو ہر ٹیم کو اہمیت دے کر ہی آگے بڑھنا ہوگا۔

عبوری ہیڈ کوچ کا کہنا تھاکہ بھارت سے پہلے میچ کے بعد جس طرح دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ایک دوسرے سے ملے وہ زبردست لمحہ تھا، پوری دنیا نے دیکھا کہ ہم صرف کرکٹرز ہیں اور ہمارے آپس میں کیسے تعلقات ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا فائنل ہوتا ہے تو خوشی ہوگی جبکہ دونوں ٹیموں کو آپس میں ایک اور میچ کھیلنے کو ملے گا۔ ثقلین مشتاق کا کہناہے کہ ٹیم کمبی نیشن ابھی نہیں بتاؤں گا۔

خیال رہے کہ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت اور نیوزی لینڈ کو شکست دیکر گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

Comments

- Advertisement -