لاہور میں اے آر وائی نیوز کی ٹیم سرعام نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 12 مغوی بچیوں کو بازیاب کرالیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور میں اے آر وائی نیوز کی ٹیم سرعام نے اغواکار گروہ کے قبضے سے 12 بچیوں کو بازیاب کرایا، ٹیم سرعام نے گروہ کے سرغنہ کو بچی فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا۔
گروہ کاسرغنہ 6 ماہ کی شیرخوار بچی 6 لاکھ روپے میں فروخت کررہا تھا، سرغنہ کی نشاندہی پر اغواکار گروہ کے کارندے بھی پکڑے گئے۔
اغواکار گروہ کے قبضے سے بازیاب بچیوں کی عمریں 10 سے 15 سال تک ہے، بازیاب بچیوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب کے شیلٹر ہوم منتقل کردیا گیا۔