جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

یوم آزادی سے قبل 14 لاکھ درخت لگانے کا عزم، سرعام کی شجر کاری مہم کا آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: اے آر وائی کے پروگرام سرعام کی ٹیم اور رضا کاروں نے 71ویں یوم آزادی سے قبل ملک بھر میں چودہ لاکھ درخت لگانے کی مہم کا آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے معروف پروگرام ’’ سرعام ‘‘ کے اینکر اور سینئر صحافی اقرار الحسن اور اُن کی ٹیم نے چودہ اگست سے تک ملک کو 14 لاکھ درخت دینے کے عزم کا بیڑہ اٹھایا۔

سرعام کی ٹیم اور ملک کے مختلف علاقوں میں بسنے والے لاکھوں رضا کاروں نے اپنی مدد آپ کے تحت درخت لگانے کی مہم کا آغاز کردیا، اقرار الحسن شہر شہر شجر کاری مہم کا پیغام پہنچائیں گے۔

- Advertisement -

اقرار الحسن نے قوم اور سرعام کی ٹیم کو پیغام دیا ہے کہ ’پاکستان کو مستحکم اور عالی شان بنانے کے لیے اس چودہ اگست تک 14 لاکھ درخت لگائیں اورپاکستان کو سرسبز و شاداب بنائیں‘۔

 مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی میں سرعام ٹیم کے معذور ممبرز نے پندرہ درخت لگاکر مہم کا آغاز کیا۔ شجر کاری مہم میں یونیورسٹی، کالجز اور مدارس کے طلبا بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

مہم کے پہلے روز جامعہ ابوبکر السلامیہ اور ہمدرد یونیورسٹی کراچی کے طلباء اور اساتذہ نے اقرارلحسن کے ساتھ کیمپس میں درخت لگائے اور ملک کو سرسبز بنانے میں اپنا حصہ ڈالا۔

سرعام ٹیم کے منتظمین نے عوام کے نام پیغام جاری کیا ہے کہ شجر کاری مہم میں حصہ لینے کے لیے درخت لگاتے ہوئے اپنی تصویر سرعام کی ویب سائٹ پر شیئر کریں علاوہ ازیں ممبر بننے کے لیے نام، عمر اور شہر کی تفصیل 8875 پر میسج کریں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں