پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

اقرارالحسن کی پورے پاکستان کو’’سرعام‘‘ کی ٹیم میں شمولیت کی دعوت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اے آر وائی نیوز کے مقبول ترین پروگرام ’’سرعام‘‘ کے میزبان اقرارالحسن نے پورے پاکستان کو ’’سرعام‘‘ کی ٹیم میں شمولیت کی دعوت دے دی، ان کا کہنا ہے کہ ٹیم میں شامل ہوجائیں اور معمولی کام سے ملک میں بڑی تبدیلی لائیں۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوزکے پروگرام اینکر اقرار الحسن نے کہا ہے کہ پاکستان کے ہر شہری میں چھوٹے چھوٹے کام کرکے بڑی تبدیلی لانے کی صلاحیت ہے، اب آپ بھی ’’سرعام‘‘ کی ٹیم میں شامل ہوکر پاکستان کی خدمت کر سکتے ہیں، یہ بات انہوں نے’’سرعام‘‘ کے خصوصی پروگرام میں کہی۔

اقرار الحسن نے بتایا کہ ’’سرعام‘‘ کی اس مہم کا مقصد پاکستان اور پاکستانیوں کے کردار کی تعمیر کرنا ہے، اسی لئے ہم ہرپاکستانی کو سرعام کی ٹیم میں شامل ہونے کی دعوت دے رہے ہیں۔

’’سرعام‘‘ کے خصوصی پروگرام میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارا یہ قدم برداشت، تحمل ، سچ اور انسانیت پر قائم معاشرے کی طرف ایک اہم قدم ہے، ہر سیاسی حماعت، مذہب اور مسلک کے لوگ سرعام کا حصہ بن سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم چھوٹے چھوٹے کاموں سے بڑی بڑی تبدیلیاں لائیں گے، آئیے سب مل کر ایک عظیم الشان پاکستان کی بنیاد رکھتے ہیں۔’’سرعام‘‘ کی ٹیم کا حصہ بنیے، اگلے لائحہ عمل کا اعلان ہم سب مل کر کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’سرعام‘‘ ٹیم کی ٹی شرٹ ممبر بننے کے کچھ عرصے بعد تحفے کے طور پر آپ تک پہنچ جائے گی، ہرعمر ہرعلاقے ہر طبقے اور ہر شعبے کے لوگ ’’سرعام‘‘ کی ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں۔

تو پھر آئیے اور ’’سرعام‘‘ کی ٹیم میں شامل ہوکر اپنے پاکستان کو سنواریں۔


مزید پڑھیں: سندھ اسمبلی کی سیکیورٹی کا پول کھولنے پر’اقرارالحسن‘ گرفتار


انہوں نے بتایا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی ہماری ویب سائٹ پر رجسٹریشن کروا سکتے ہیں، اس کے علاوہ پاکستان میں بسنے والے تمام شہری ایک میسج کرکے ٹیم ’’سرعام‘‘ میں شامل ہوسکیں گے۔


مزید پڑھیں:سندھ اسمبلی، اقرارالحسن نے اسٹنگ آپریشن کے حقائق بتادیئے


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں