پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

سرعام ٹیم نے حیدرآباد پولیس کا مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا، دو افسران و اہلکار گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : حیدرآباد پولیس کے گندے دھندے کا راز سرعام کی ٹیم نے فاش کردیا، قاسم آباد تھانے کے ڈبل منشی ستار نے پیسے لے کردو افراد کے خلاف ایف آئی آر کاٹ کر انہیں لاک اپ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام سر عام کی ٹیم نے حیدرآباد پولیس کا مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا، سینٹرل جیل کے پولیس افسران رقم کے عوض قیدیوں کو وی آئی پی سہولیات فراہم کرنے لگے۔

سرعام کی ٹیم نے اسٹنگ آپریشن کرتے ہوئے قاسم آباد تھانے کے ڈبل منشی ستار کو پیسے دے کر دو افراد جو ٹیم کا حصہ تھے کیخلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کروائی بعد میں ان ملزمان کو جیل منتقل کردیا گیا۔

ملزمان جیل گئے تو جیلر یاسین منگن نے پیسے لے کر قیدیوں کو وی آئی پی روم میں ٹھہرایا، ان کیلئے آم کی پیٹیوں اور شراب کا بھی انتظام کیا گیا۔

سر عام کی ٹیم نے سارا پول کھول دیا، اینٹی کرپشن اور مجسٹریٹ کے ساتھ مل کر اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل اور انوسٹی گیشن آفیسر سمیت تین افراد کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرادیا۔

مزید پڑھیں : سرعام کی ٹیم بے قصور قرار، لاہور ہائی کورٹ کا ساڑھے تین سال بعد تاریخی فیصلہ

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سر عام کی ٹیم نے اسٹنگ آپریشن کرتے ہوئے کراچی کینٹ اسٹیشن کے عملے کی کرپشن کو بے نقاب کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ کراچی سے لاہور بھجوایا تھا جس کی پاداش میں اس وقت کے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ٹیم کیخلاف مقدمہ بھی درج کروایا جسے عدالت نے جھوٹا قرار دیتے ہوئے سرعام ٹیم کو باعزت بری کردیا تھا۔

مزید پڑھیں:  سر عام کی ٹیم کے رکن کامران کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں