اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

’والدین طلاق کے بعد زیادہ خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان کا کہنا ہے کہ والد سیف علی خان اور والدہ امریتا سنگھ طلاق کے بعد زیادہ خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان اپنے ماں باپ سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی طلاق کے معاملے پر کھل کر گفتگو کی اور گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں سارہ نے کہا ہے کہ ان کے والدین طلاق کے بعد پہلے سے زیادہ خوش زندگی گزار رہے ہیں۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سارہ علی خان نے کہا کہ میں اپنی عمر کے لوگوں سے بہت پہلے میچور ہو گئی تھی حتیٰ کہ 9 سال کی عمر میں میں یہ بات سمجھتی تھی کہ میرے ماں باپ جب اکٹھے ایک گھر میں رہتے تھے تو زیادہ خوش نہیں تھے جب سے دونوں الگ الگ گھروں میں رہنے لگے ہیں وہ زیادہ خوش ہیں۔

- Advertisement -

سارہ علی خان نے کہا کہ ”میں نے دیکھا کہ میری وہ ماں جسے میں نے اپنی زندگی میں کبھی ہنستے نہیں دیکھا تھا میرے باپ سے الگ ہونے کے بعد اچانک ہنسنے لگی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ والدہ امریتا سنگھ طلاق کے بعد پہلے سے زیادہ خوبصورت اور پرجوش لگنے لگی تھی۔

سارہ علی خان نے مزید کہا کہ دوسری طرف میرے والد سیف علی خان بھی بہت خوش تھے اور ان دونوں کو دو الگ گھروں میں خوش دیکھ کر میں بھی خوش ہو جاتی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں