ممبئی: بالی وڈ کے ’چھوٹے نواب‘ سیف علی خان کی بیٹی و نوجوان اداکارہ سارہ علی خان کے ساتھ دوران پرواز طیارے میں ناخشگوار واقعہ پیش آگیا۔
انسٹاگرام پر ایک اکاؤنٹ کی جانب سے ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں سارہ علی خان گلابی رنگ کا لباس پہنے طیارے میں بیٹھی ہیں اور ان کے سامنے دو فضائی میزبان کھڑے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دوران پرواز سارہ علی خان کے خوبصورت لباس پر فضائی میزبان نے غلطی جوس گرا دیا جس پر وہ غصے میں نظر آئیں۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے جوس کپڑوں پر گرنے کے بعد فضائی میزبان کی طرف غصے سے دیکھا اور نشست سے اٹھ کر واش روم کی طرف چلی گئیں۔
ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین اور اداکارہ کے مداحوں کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔ کسی نے واقعے کو حقیقت قرار دیا تو زیادہ تر کا ماننا تھا کہ یہ کسی فلم کی شوٹنگ کے دوران ریکارڈ کی گئی ویڈیو ہے۔
سارہ علی خان اس وقت مختلف پروجیکٹس کا حصہ ہیں۔ اداکارہ کو آخری مرتبہ اسکرین پر فلم ’مڈر مبارک‘ میں دیکھا گیا جس کی ہدایت کاری ہومی اداجانیہ نے کی ہے۔
دوسری جانب، سارہ علی خان پہلی بار ایوشمان کھرانہ کے ساتھ دھرما پروڈکشن اور سکھیا انٹرٹینمنٹ کی تیار کردہ ایکشن کامیڈی فلم میں کام کرنے والی ہیں۔ نئی اداکار جوڑی کے حوالے سے کافی چہ مگوئیاں ہیں جبکہ فلم کے بارے میں قابل ذکر تفصیلات اب تک سامنے نہیں آئیں۔