بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

سارہ علی خان کا دلیپ کمار سے کیا رشتہ ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ سارہ علی خان اور آنجہانی لیجنڈری فلم اسٹار دلیپ کمار کے آپس میں رشتے دار ہونے کی خبر پر سب حیران رہ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سارہ علی خان بالی وڈ کے ’چھوٹے نواب‘ سیف علی خان کی بیٹی ہیں جنہیں حال ہی میں فلم ’اے وطن میرے وطن‘ میں دیکھا گیا۔

حالیہ انٹرویو میں سارہ علی خان نے اپنی نانی رخسانہ سلطانہ کے بارے میں گفتگو کی اور یہ بھی انکشاف کیا کہ دلیپ کمار کا تعلق میری نانی کے خاندان سے ہے۔

- Advertisement -

سارہ علی خان کی نانی رخسانہ سلطانہ بیگم پارہ کی بہن تھیں اور انہوں نے دلیپ کمار کے بھائی ناصر خان سے شادی کی تھی۔

انٹرویو میں نوجوان اداکارہ نے کہا کہ دلیپ کمار کی رشتے دار ہونے پر مجھے خود پر فخر ہے، آج کے بعد میں سب کو بتانے والی ہوں کہ میں ایک لیجنڈری فلم اسٹار کی رشتے دار ہوں۔

سارہ علی خان نے سمبا، کولی نمبر 1، لو آج کل (2020)، اترنگی ری، زارا ہٹکے زارا بچکے اور مرڈر مبارک جیسی فلموں میں کام کیا ہے۔

نوجوان اداکارہ فلم ’میٹرو۔۔۔ ان ڈینو‘ کیلیے تیاری میں مصروف ہیں۔ انوراگ باسو کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں سارہ علی خان آدتیہ رائے کپور، انوپم کھیر، نینا گپتا، پنکج ترپاٹھی، فاطمہ ثنا شیخ، کونکنا سین شرما اور علی فضل کے ساتھ نظر آئیں گی۔

لیجنڈری فلم اسٹار کی بات کریں تو دلیپ کمار سنیما کی تاریخ میں سب سے کامیاب اور مشہور اداکار تھے جن کے چاہنے والے نہ صرف بھارت اور پاکستان بلکہ دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں۔ 2021 میں وہ طویل علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں