منگل, جون 18, 2024
اشتہار

سارہ علی خان کی شادی کی خبریں گردش کرنے لگیں

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ سارہ علی خان کی منگنی کاروباری شخصیت سے ہوچکی ہے اور وہ رواں سال شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اداکارہ سارہ علی خان اپنی آنے والی فلم ’میٹرو ان دںو‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور انہوں نے اس فلم کے بعد کوئی نیا پروجیکٹ سائن نہیں کیا کیونکہ وہ جلد ہی شادی کرنے والی ہیں۔

رپورٹس میں ریڈٹ صارف کا حوالہ دے کر دعویٰ کیا گیا ہے کہ سارہ علی خان نے کاروباری شخص سے منگنی کرلی ہے۔

- Advertisement -

پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ ’کچھ دن پہلے بھی سارہ کی ٹیم میں سے کسی کو جاننے کا دعویٰ کرتے ہوئے یہ کہا گیا تھا کہ سارہ نے کاروباری شخص سے منگنی کرلی ہے۔

ایک صارف نے سارہ کی پھوپھو صبا پٹودی کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ ’چلو تمہاری شادی کروادیتے ہیں۔‘

واضح رہے کہ اس سے قبل سارہ علی خان کی ساتھی اداکار سشانت سنگھ راجپوت، کارتک آریان، آدیتیہ رائے کپور، ویر پہاڑیہ اور کرکٹر شبھمن گل کے ساتھ تعلقات کی خبریں گردش کرچکی ہیں۔

کام کے محاذ پر سارہ خان کی آنے والی فلموں میں میٹرو ان دنو، اسکائی فورس اور ایگل شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں