منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

سدھو کی موت پر افسوس کرنا سارہ علی خان کو مہنگا پڑ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: معروف بالی وڈ اسٹار سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کو آنجہانی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کی موت پر اپنے ردعمل کا اظہار کرنا مہنگا پڑ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سدھو موسے والا کے انتقال پر آج بھی مداح سوگوار ہے اور دنیا بھر کے فنکار سوشل میڈیا پر انہیں خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: سارہ علی خان غصے میں آگئیں

ابوظہبی میں ہونے والی آئیفا ایوارڈ 2022 کی تقریب میں اداکارہ سارہ علی خان نے میڈیا سے گلوکار کی موت کے حوالے سے گفتگو کی۔

انسٹا گرام پر گردش کرنے والی ویڈیو میں سارہ علی خان کہہ رہی ہیں کہ ”یہ بالکل دل دہلا دینے والا ہے، جو ہوا بہت بُرا ہوا، اس کے علاوہ اور میں کیا کہوں۔“

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Koimoi.com (@koimoi)

صارفین سارہ علی خان کے اس ردعمل پر تنقید کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ لگتا ہے کہ اداکارہ نے جان چھڑانے کے لیے گلوکار کی موت پر جھوٹا افسوس کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں