سارہ خان کا اپنے شوہر فلک شبیر کے ساتھ ناراضگی کے بعد رویہ کیسا ہوت ہے، اس حوالے سے اداکارہ کے گلوکار شوہر نے خود بتادیا۔
اے آر وائی کے پروگرام میں سارہ خان کی ناراضگی کے بعد کے ردعمل کے بارے میں بتاتے ہوئے معروف گلوکار فلک شبیر نےمیزبان ندا یاسر کو بتایا کہ میں آپ کو ایک مزے کی بات بتاتا ہوں کہ سارہ اگر مجھ سے کسی بات پر خفا ہواجائے تو 5 منٹ بعد بھول جائے گی۔
فلک شبیر نے بتایا کہ سارہ بھول جاتی ہے اور میں اپنی طرف سے اسے منانے کا طریقہ سوچ رہا ہوتا ہوں کہ اس کو پھول لا کردوں یا اسے میٹھا بہت پسند ہے وہ لاکر دوں۔
گلوکار نے اپنی اہلیہ کے برتائو کے بارے میں حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے مزید بتایا کہ مگر تھوڑی دیر بعد نارمل ہوکرسارہ مجھ سے خود بات کررہی ہوتی ہے،
فلک شبیر کا کہنا تھا کہ اس کے بعد سارہ میرے لیے گرین ٹی لے آئے گی یا خود ہی کچھ بات کرلے گی، میں بولتا ہوں یار یہ تو صحیح ہے۔ مجھے تو سکون ہے۔