پیر, جون 17, 2024
اشتہار

سارہ چوہدری نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کی وجہ بتادی

اشتہار

حیرت انگیز

سابقہ اداکارہ و ماڈل سارہ چوہدری نے اچانک شوبز انڈسٹری چھوڑنے کی وجہ بتادی۔

سابقہ اداکارہ سارہ چوہدری نے 2002 میں اپنی کیرئیر کا آغاز کیا اور 2010 میں انہوں نے اس شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرلی، شوبز چھوڑنے کے بعد انہوں نے الہدیٰ انسٹی ٹیوٹ میں شمولیت اختیار کی اور اپنی زندگی مذہب کی تبلیغ کے لیے وقف کردی۔

سارہ نے  حال ہی میں ایک نجی پوڈ کاسٹ میں شرکت کی  جہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری سے دوری اختیار کرنے سے متعلق گفتگو کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hafiz Ahmed (@hafizahmedofficial)

- Advertisement -

شوبز انڈسٹری کو ہمیشہ کیلئے خیرباد کہہ کر مذہب اسلام کی طرف راغب ہونے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے والدین ہمیشہ اسلام کی طرف مائل رہے اور وہ نماز اور قرآن پڑھنے پر زور دیتے تھے، میرے والد نماز کے حوالے سے کافی سخت تھے جو مجھ سے ہمیشہ نماز کے بارے میں پوچھا کرتے تھے۔

سارہ چوہدری نے کہا کہ ’میں بہت مذہبی رجحان رکھتی تھی اور ہدایت کے لیے دعا مانگتی تھی، میں چاہتی تھی کہ اللہ تعالیٰ مجھے ایسی شخصیت میں ڈھال دے جس کی وہ خواہش کرتا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ مجھے احساس ہوا کہ حقیقی رہنمائی آپ کی زندگی کو اللہ کی مرضی سے ہم آہنگ کرنے کے بعد آتی ہے، میرے کیریئر کے دوران ایک اور واقعہ میری رہنمائی کا باعث بنا۔

’’میری جوان خالہ 38 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں جس کے بعد میں نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ کیا، یہ میرے لیے حیران کن تھا، میرے خاندان کی طرف سے عائد پابندیوں نے بھی میری روحانی تبدیلی میں حصہ لیا، سارہ چوہدری کی حیثیت سے مجھے اپنے دوستوں کے ساتھ باہر جانے کی اجازت نہیں تھی۔ یہ پابندیاں میرے لیے ایک نعمت تھیں، جس سے میرے روحانی سفر میں مدد ملی‘‘۔

سارہ نے مزید کہا کہ میں کبھی بھی میڈیا انڈسٹری کی جدیدیت کی زیادہ گہرائی میں نہیں اتری، میں نے اپنے والدین کی مدد کے لیے شوبز میں شمولیت اختیار کی میں چاہتی تھی کی میرے والد کے پاس گھر اور بنیادی سہولیات ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ ’میرے والد کے دوست نے مجھے ماڈلنگ کی کچھ ذمہ داریاں دیں جس کے بعد میں نے شوبز کو بطور کیریئر اپنایا، لیکن میں ہر وقت اپنے والدین کے ساتھ رہتی تھی اور وہ میری حفاظت کرتے تھے‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں