منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

’ماما کی زندگی‘ سارہ خان کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان کی ننھی بیٹی عالیانہ فلک کے ساتھ نئی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سارہ خان نے ننھی پری عالیانہ کے ساتھ ویڈیو شیئر کی جس میں وہ انہیں گود میں اٹھائے پیار کررہی ہیں۔

سارہ خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ماشا اللہ، ماما کی زندگی۔‘

اداکارہ کی ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں گلوکارہ ایملی واٹس کے مشہور گانے ’لا وی این روس‘ بھی سنا جاسکتا ہے۔

انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں اور عالیانہ اور سارہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔

سارہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر شوہر فلک شبیر اور عالیانہ کے ساتھ ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی سارہ کی شوہر فلک شبیر کے ساتھ دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔

وائرل ویڈیو میں سارہ خان اپنی ننھی بیٹی عالیانہ فلک کے ساتھ شاپنگ کررہی ہیں اس دوران فلک بھی ان کے ساتھ ہوتے ہیں۔

فلک شبیر کہتے ہیں کہ ’میرا بھی دکھ سن لو، پیسے بہت کم ہیں اس پر سارہ کہتی ہیں کہ پیسے زیادہ لگیں گے کیونکہ اب آپ کے اوپر دو ذمہ داریاں ہیں۔‘

فلک شبیر دلچسپ انداز میں انہیں جواب دیتے ہیں کہ ’میں تو تیسری ذمہ داری لینے کے لیے بھی تیار ہوں۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں