اتوار, مارچ 23, 2025
اشتہار

سارہ خان کی ننھی پری کے ساتھ تصاویر کے چرچے

اشتہار

حیرت انگیز

اداکارہ سارہ خان نے بیٹی عالیانہ کے ہمراہ خوبصورت اور دل موہ لینے والی تصاویر شیئر کردیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سارہ خان نے ننھی پری عالیانہ کے ساتھ کئی تصاویر شیئر کیں جس میں وہ اپنی بیٹی کو اٹھائے فوٹوسیشن کرارہی ہیں۔

ان تصاویر میں ان کی بیٹی عالیانہ مرکز نگاہ ہیں، ننھی عالیانہ کالے فراک میں والدہ کی گود میں بیٹھی بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔

انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کی جسے لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں اور عالیانہ اور سارہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں اور ننھی پری کو دعائیں بھی دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  سارہ خان بیٹی کے ساتھ ڈزنی لینڈ پہنچ گئیں، تصاویر وائرل

واضح رہے کہ اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر بیٹی کی ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے سراہا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر کے ہاں گذشتہ سال اکتوبر میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، اداکار جوڑی نے تین روز قبل اپنی ننھی پری کی پہلی سالگرہ بھی منائی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mrs.Falak (@sarahkhanofficial)

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں