تازہ ترین

سارہ لورین کی ڈرامہ انڈسٹری میں واپسی

اداکارہ سارہ لورین نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں واپسی کا اشارہ دے دیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں اداکارہ سارہ لورین نے شرکت کی اور میزبان ندا یاسر کے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

میزبان نے سوال کیا کہ نوجوانی میں محنت شروع کی تھی آپ کبھی تھکتی تھیں؟

سارہ نے بتایا کہ میں سب کرکے تھکی ہوں اور تین چار سال کا بریک بھی لیا پندرہ سال مسلسل کام کے بعد تو لگتا ہے کہ کچھ کرلو یا بریک لے لو۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے بریک لیا تو ایک نیا پن آگیا اور میں اس سے لطف اندوز ہورہی ہوں۔

ندا نے پوچھا کہ تم ہمیشہ سے کام سے لطف اندوز ہوتی تھیں پھر کیا ہوا؟ جواب دیتے ہوئے سارہ لورین نے کہا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہاں ٹیم ویسی نہیں ہے اور رزلٹ سو فیصد چاہیے۔

سارہ نے بتایا کہ بھارت جانے کی وجہ یہ تھی کہ مجھے ٹیم مل جائے جس کے ساتھ کام کرسکوں لیکن اللہ نے کہا کہ ابھی تھوڑی اور محنت کریں اور ٹیم بنائیں کام کرتے جائیں۔

ڈراموں میں اداکاری سے متعلق سوال پر اداکارہ نے کہا کہ کوئی بہت اچھا اسکرپٹ ہوا تو ڈرامہ کروں گی لوگ مجھے دیکھنا چاہتے ہیں اور میسج بھی کرتے ہیں۔

سارہ نے کہا کہ ان کا ایک ڈرامہ ابھی ویب پر لوگ دیکھیں جس کا نام ’ملکہ انکاؤنٹر‘ ہے۔

Comments