جمعہ, نومبر 15, 2024
اشتہار

سارہ شریف قتل کیس کی سماعت کا باقاعدہ آغاز، والد نے پولیس کو فون کال میں‌ قتل کا اعتراف کیا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: 10 سالہ سارہ شریف قتل کیس کی سماعت کا لندن کے اولڈ بیلی کی عدالت میں گزشتہ روز باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے، عدالت کو بتایا گیا کہ مقتولہ کے والد نے پولیس کو فون کال میں‌ قتل کا اعتراف کیا ہے۔

استغاثہ نے عدالت کو بتایا کہ 10 سالہ سارہ شریف کے والد عرفان شریف نے پاکستان سے پولیس کو فون کیا اور اعتراف کیا کہ اس نے سارہ کو ان کے سرے کے گھر میں قتل کیا ہے۔

عرفان شریف نے یہ اعتراف 8 منٹ کی کال میں گزشتہ سال 10 اگست کو ان کے اہل خانہ کی پرواز کے اسلام آباد میں لینڈنگ کے تقریباً ایک گھنٹے بعد کیا تھا۔

- Advertisement -

سارہ شریف

تاہم 42 سالہ عرفان شریف، سارہ کی سوتیلی ماں 30 سالہ بینش بتول اور اس کے چچا فیصل ملک نے اولڈ بیلی میں لڑکی کو قتل کرنے سے انکار کیا ہے۔

پراسیکیوٹر نے دعویٰ کیا کہ سارہ کی موت کی ذمہ دار بینش بتول ہیں، پراسیکیوٹر بل ایملن جونز کیوسی نے عدالت کو بتایا کہ سارہ طویل مدت تک پرتشدد حملوں کا شکار رہی۔

انھوں نے بتایا کہ سارہ کے جسم پر تشدد کے نمایاں نشانات پائے گئے، جسم پر استری کے نشان اور کئی ہڈیاں بھی ٹوٹی تھیں، دانتوں کے کاٹنے کے نشانات بھی موجود تھے۔

پولیس نے بیان دیا کہ سوتیلی ماں بینش بتول نے اپنے دانتوں کے نمونے دینے سے انکار کیا ہے، پراسیکیوشن نے مزید کہا کہ سارہ کو اپنی پسلیوں، کندھے کے بلیڈ، انگلیوں اور ریڑھ کی ہڈی میں 11 علیحدہ فریکچر کے ساتھ ساتھ دماغی تکلیف دہ چوٹ کے نشانات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

کیس کی سماعت ایک دن کے لیے ملتوی کر دی گئی، اور اس کی سماعت آج پھر کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

مرزا آفتاب بیگ
مرزا آفتاب بیگ
مرزا آفتاب بیگ صحافت سے 1994ء سے منسلک ہیں 2016ء میں اے آر وائی نیوز کو بحثیت رپورٹر جوائن کیا پاکستان میں اکنامکس اور برطانیہ میں ریڈیوگرافی میں گریجویشن کی صحافت کے ساتھ ساتھ آکسفورڈ ہسپتال میں ایم آر آئی ریڈیوگرافر کی حیثیت سے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں