سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر کی شبمن گل سے علیحدگی کے بعد بالی ووڈ اداکار سدھانت چترویدی سے تعلقات کی خبریں گردش کرنے لگیں۔
چند برسوں سے ان افواہوں کا طوفان برپا تھا کہ شبمن گِل لیجنڈری ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر کے ساتھ رشتے میں ہیں تاہم دونوں کی جانب سے اس کی کبھی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔
آئی پی ایل کے رواں سیزن کے دوران کمنٹیٹر ڈینی موریسن نے شبمن گِل سے شادی سے متعلق سوال پوچھ لیا تھا، جس پر وہ حیران رہ گئے تھے اور کوئی جواب دیئے بغیر ہی آگے بڑھ گئے تھے۔
اسی سیزن کے دوران خبریں سامنے آئیں تھی کہ سارہ ٹنڈولکر اور شبمن گل ایک دوسرے کو انسٹاگرام سے اَن فالو کردیا ہے۔
اس حوالے سے فلم فیئر میگزین نے ایک تفصیلی رپورٹ شیئر کی ہے جس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ بھارتی اداکارسدھانت چترویدی کو ڈیٹ کررہی ہیں جبکہ ایک قریبی دوست کی جانب سے بھی اس کی تصدیق کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ سدھانت چترویدی امیتابھ بچن کی پوتی نویہ نویلی نندا کے ساتھ بھی تعلقات میں رہ چکے ہیں تاہم اب دونوں کے درمیان بریک اپ ہوچکا ہے۔
سارہ سب سے زیادہ اپنے والد سچن ٹنڈولکر کی بیٹی ہونے کے باعث پہچانی جاتی ہیں، 1997 میں پیدا ہونے والی سارہ نے دھیرو بھائی امبانی انٹرنیشنل اسکول سے تعلیم حاصل کی، جبکہ یونیورسٹی کالج لندن سے ایم ایس سی کی ڈگری بھی حاصل کی۔
رومیسہ خان نے صرف لڑکیوں سے دوستی کی وجہ بتادی
سارہ نے 2021 میں ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھا، جہاں انہوں نے ایک مقامی برانڈ کے لیے ایک اشتہاری مہم میں شرکت کی۔سارہ سوشل میڈیا پر خاصی فعال ہیں، جہاں وہ اپنی تعلیمی، پیشہ ورانہ، اور ذاتی زندگی کی جھلکیاں شیئر کرتی ہیں۔
ان کی پوسٹس میں فیشن، سفر اور مختلف برانڈز کے ساتھ اشتراک شامل ہوتا ہے۔