اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ بالی ووڈ میں انٹری کے لیے تیار

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ اداکار شاہ رخ کی بیٹی سہانا خان کے بعد اب سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ بھی بالی ووڈ میں انٹری دینے کے لیے تیار ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر بھی جلد ہی بڑے پردے پر نظر آئیں گی، سارہ نے بالی ووڈ میں ڈیبیو کے لیے تیاری کرلی ہے۔

بالی ووڈ لائف کی رپورٹ کے مطابق سارہ ٹنڈولکر اداکاری میں دلچسپی رکھتی ہیں اور انہوں نے اداکاری کی کلاسز بھی لی ہیں اور کچھ برانڈز کے اشتہار میں بھی کام کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sara Tendulkar (@saratendulkar)

- Advertisement -

واضح رہے کہ سارہ ٹنڈولکر نے ابتدائی تعلیم ممبئی کے دھیرو بھائی امبانی انٹرنیشنل اسکول سے مکمل کی اور لندن یونیورسٹی سے میڈیکل کی تعلیم حاصل ہے تاہم اداکاری کے لیے سارہ کو والدین کی حمایت میں حاصل ہے۔

سارہ ٹنڈولکر کے کئی فین پیجز ہیں ان کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 1.8 ملین ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جہاں سارہ ٹنڈولکر جلد ہی اپنا بالی ووڈ ڈیبیو کر سکتی ہیں وہیں ان کے چھوٹے بھائی ارجن ٹنڈولکر اپنے والد کے نقش قدم پر چلیں گے۔

Sara Tendulkar who has studied medicine from London University is all set for her bollywood debut.

ارجن ایک کرکٹر کے طور پر کیریئر بنانے کی تیاری کر رہے ہیں انہوں نے 2018 میں سری لنکا کے خلاف ہندوستان کے لئے انڈر 19 ڈیبیو کیا تھا۔

ارجن ٹنڈولکر سید مشتاق علی ٹرافی کے لئے جنوری 2021 میں اپنا ٹوئنٹی 20 ڈیبیو بھی کیا تھا۔ وہ فی الحال آئی پی ایل کی ٹیم ممبئی انڈینز کا حصہ ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں