بھارت کے سابق لیجنڈ کرکٹر اور عالمی شہرت یافتہ بلے باز سچن ٹنڈولکر نے اپنی بیٹی سارہ ٹنڈولکر کو اہم ذمہ داری سونپ دی۔
عالمی شہرت یافتہ بلے باز ٹنڈولکرنے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل کے ذریعے ایک خصوصی اعلان کرتے ہوئے اپنی بیٹی سارہ ٹنڈولکر کو سچن ٹنڈولکر فاؤنڈیشن میں شامل ہونے پر مبارکباد پیش کی۔
بھارت کے سابق لیجنڈ کی بیٹی نے اپنے والد کی فاؤنڈیشن کی ڈائریکٹر کے طور پر ان کے منصوبے میں شمولیت اختیار کی ہے۔
عالمی شہرت یافتہ سابق بلے باز نے سارہ کی میڈیکل کا تعلیمی پس منظر رکھنے کے حوالے سے تعریف کی اور کہا کہ اس کے ساتھ وہ معاشرے کو بااختیار بنا سکتی ہیں۔
بھارتی لیجنڈ کی بیٹی نے یونیورسٹی کالج آف لندن کے ڈپارٹمنٹ آف میڈیسن سے کلینیکل اور پبلک ہیلتھ نیوٹریشن میں ماسٹرز کر رکھا ہے۔
بھارتی لیجنڈ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں اعلان کیا کہ ‘مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ میری بیٹی سارہ ٹنڈولکر نے فاؤنڈیشن میں بطور ڈائریکٹر شمولیت اختیار کی ہے۔
پی وی سندھو کا شادی کا فیصلہ، دُلہا کون ہے؟
سچن نے اپنی پوسٹ میں مزید بتایا کہ اب جب وہ تعلیم، کھیل، ہیلتھ کیئر کے ذریعے بھارت کو بااختیار بنانے کے اس سفر کا آغاز کر رہی ہے، یہ اس بات کی یاد دہانی ہے کہ کس طرح عالمی سطح پر سیکھنے کا عمل مکمل کیا جاسکتا ہے۔