جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

سارا ٹنڈولکر نے زندگی کی 26 بہاریں دیکھ لیں، تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

سابق بھارتی لیجنڈ بیٹر سچن ٹنڈولکر کی صاحبزادی سارا ٹنڈولکر نے زندگی کی 26 بہاریں دیکھ لیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئنگ ایپ انسٹاگرام پر سارا ٹنڈولکر نے تصویر شیئر کی جس میں انہیں اپنی 26ویں سالگرہ پر خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

تصویر میں سارا ٹنڈولکر 26 نمبر کے بیلون کے ساتھ کھڑی مسکرا رہی ہیں۔

سارا ٹنڈولکر نے چند گھنٹوں قبل یہ تصویر شیئر کی ہے جسے ان کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور جنم دن کی مبارک باد دی جارہی ہیں۔

کچھ صارفین یہ بھی پوچھ رہے ہیں کہ شبھمن گل نے سارا کو سالگرہ کی مبارکبا دی ہے یا نہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سارا ٹنڈولکر اور بھارتی بیٹر شبھمن گل کے درمیان تعلقات کی خبریں بھارتی میڈیا کی زینت بنتی رہی ہیں۔

اس کے علاوہ اسٹیڈیم میں بھی شبھمن گل جب فیلڈنگ کررہے تھے تو شائقین کرکٹ نے ’سارا بھابھی‘ کے نعرے لگانا شروع کردیے تھے۔

شبھمن گل اور سارا ٹنڈولکر کی جانب سے تاحال تعلقات کی کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں